Azadari Q & A- Grand Ayatullah sistani (Urdu)



سوال و جواب » شعائر دینی

تلاش کریں
۱سوال: امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور ماتم میں کپڑے اتار کر ننگے بدن مسجد میں ماتم کرنا کیسا ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۲سوال: جلوس وغیرہ میں ننگے ہو کر ماتم کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۳سوال: غیر معصوم کے سوگ میں ماتم کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: دوسرے کے سوگ میں امام حسین علیہ السلام کے لیے سینہ زنی و ماتم کر سکتا ہے۔
۴سوال: جیسا کہ آج کل یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ بعض لوگ مجلس اور جلوس میں اپنے کپڑے اتار کر ماتم کرتے ہیں، کیا یہ ائمہ کی شان کے خلاف نہیں ہے؟ کیا ایسا کرنا جایز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۵سوال: عزاداری کے مجلسوں اور جلوسوں میں ماتم کرنا کیا دین و شریعت میں بیان ہوا ہے؟ کیا ایسا کرنا کرنا مستحب ہے؟
جواب: ماتم کرنا غم کے مصداق میں سے ایک ہے جبکہ ائمہ معصومین علیہم السلام پر گریہ کرنا مستحب ہے۔
۶سوال: آلہ مویسیقی جیسے زنجیر زنی، سینہ زنی، شبیہ ذوالجناح، علم ، جس میں غنائیت بھی شانل ہوتی ہے اور جو مومنین کے گریہ کا باعث ہوتا ہے،اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: اشعار اور مرثیوں کا پڑھنا اگر غناء کی طرح ہو تو احتیاط واجب کی بناء پر جایز نہیں ہے۔
۷سوال: زنجیر کا ماتم جو ھندوستان و پاکستان میں معمول ہے، شرعی اعتبار سے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: ان کے لیے معمول اور رائج طریقہ سے عزاداری کرنا بہتر ہے۔


Written by

We are group of Shia students whose aim is to make reach the fact about real islam and answer the doubts raised against shiaism in mondern days.

0 comments:

Post a Comment

 

© 2013 SHIA - Q&A. All rights resevered. Designed by Templateism

Back To Top